مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں دہشت گرد تکفیریوں کی جانب سے حملوں کے بعد شامی اور روسی فوج بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہیں۔ بعض ذرائع نے خطے کی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے شام میں اپنے مجاہدین کو بھیجنے کی خبر دی تھی۔
عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اب تک شام میں مجاہدین بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
تنظیم کے ترجمان ابوعلی العسکری نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے افرادی قوت تعیینات کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شام میں دہشت گرد تکفیریوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
العسکری نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراقی حکومت کو دمشق کے ساتھ ہماہنگی کے بعد اپنی فوج شام میں تعیینات کرنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ